بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی اپنی معذور مداح کے ساتھ مشہور گانے ’چل چھیا چھیا‘ گانے پر ڈانس کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان وِیل چیئر پر بیٹھی اپنی معذور مداح کے سامنے 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل سے‘ کے شہرہ آفاق گانے ’چل چھیا چھیا‘ پر ڈانس کر رہے ہیں اور وہ بھی ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟Node ID: 683066
-
شاہ رخ خان اور تاپسی پنوں لندن میں ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ میں مصروفNode ID: 688566
-
مداح کی جانب سے ہاتھ پکڑنے پر شاہ رخ خان چونک گئےNode ID: 691231
سنہ 1998 میں ریلیز ہونے والے اس گانے کا سحر آج بھی ویسے ہی برقرار ہے۔
یہ گانا شاہ رخ خان کے پسندیدہ ترین گانوں میں سے ایک ہے اور اکثر وہ اس پر جھوم اٹھتے ہیں۔
شاہ رخ خان کی اپنی معذور مداح کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو پر ٹوئٹر صارفین بھی تبصرے کر رہے ہیں۔
This SRK❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️ pic.twitter.com/7wp2eNIUh7
— பர்பி (@barfipayyan) August 23, 2022
فاطمہ ضرار نے ٹویٹ کیا کہ ’میں یہ کِلپ ہزار مرتبہ دیکھ چکی ہوں، لیکن پھر بھی شاندار لگتا ہے۔‘
پربھا شالیم نے لکھا کہ ’یہ بہت عاجز ہیں، شاید اسی وجہ سے یہ دنیا کے پہلے اتنے مشہور سٹار ہیں۔‘
ماروشکا کا کہنا تھا کہ ’اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ کے آنسو نکل آئیں گے، عاجز انسان، صرف اور صرف شاہ رخ خان۔‘
دوسری جانب شاہ رخ خان نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی آنے والی فلم ’پٹھان‘ میں شامل مرکزی کردار جون ابراہام کی بھی تصاویر جاری کی ہیں۔
’پٹھان‘ میں کنگ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جون ابراہام شامل ہیں۔
Locked & loaded. Meet @TheJohnAbraham in #Pathaan. Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you on 25th January, 2023. Releasing in Hindi, Tamil and Telugu. @deepikapadukone| #SiddharthAnand | @yrf | #5MonthsToPathaan pic.twitter.com/efLWW3MaES
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 25, 2022