Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ خان اور تاپسی پنوں لندن میں ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ میں مصروف

شاہ رخ خان نے 19 اپریل 2022 کو راج کمار ہرانی کے ساتھ 'ڈنکی' فلم بنانے کا اعلان کیا تھا (فوٹو: پنک ولا)
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی آنے والی نئی فلم 'ڈنکی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ اس فلم میں تاپسی پنوں بھی مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ فلم کی ہدایتکاری راج کمار ہرانی کر رہے ہیں۔
فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے جہاں شاہ رخ خان اور تاپسی پنوں کی جمعرات کے دن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے۔
تصویر میں شاہ رخ خان اور تاپسی پنوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
شاہ رخ خان نے 19 اپریل 2022 کو راج کمار ہرانی کے ساتھ 'ڈنکی' فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔
ڈنکی فلم غیر قانونی طور پر دوسرے ملک جانے کی کہانی پر مبنی ہے تاہم اس بارے مزید معلومات آنا باقی ہیں۔
شاہ رخ خان کی 2018 میں آخری فلم 'زیرو' آئی تھی، جو مداحوں اور ناقدین کو خاص متاثر نہ کرسکی۔
فلم زیرو کے بعد شاہ رخ خان ایک لمبے وقفے پر چلے گئے تھے تاہم چار سال کے انتظار کے بعد شاہ رخ خان نے تین فلموں کا اعلان کیا ہے۔
2023 میں شاہ رخ خان کی تین فلمیں ریلیز ہوں گی جن میں سے پہلی فلم 'پٹھان' ریلیز ہوگی جو کہ 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
پٹھان کے بعد شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' 2 جون کو ریلیز ہوگی اور اس کے بعد سال کے آخر یعنی 22 دسمبر کو فلم 'ڈنکی' ریلیز کی جائے گی۔

شیئر: