Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں فائٹ کے دوران کِک باکسر سر پر چوٹ لگنے سے ہلاک

کک باکسر کی ہلاکت کا یہ واقعہ چنئی میں قومی چیمپئن شپ کے فائنل میں پیش آیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)   
انڈیا میں فائٹ کے دوران سر پرچوٹ لگنے سے ایک باکسر ہلاک ہوگیا ہے۔ انڈیا میں دو ماہ کے دوران کِک باکسر کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 24 سالہ یورا ٹیڈ کو باؤٹ کے دوران مخالف باکسر کیسو میوڈل کی کِک سر پر لگی تھی جس سے وہ گر پڑے تھے۔
یہ واقعہ انڈیا کے جنوبی شہر چنئی میں اتوار کے روز قومی چیمپئن شپ کے فائنل میں پیش آیا۔   
انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور دماغ کی ہنگامی سرجری کرانے کے لیے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تاہم دو روز بعد وہ دم توڑ گئے۔
راجیو گاندھی جنرل ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ’مریض کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور دوران علاج ہی وہ ہلاک ہوگئے۔‘
ارونا چل پردیش سے تعلق رکھنے والے مکس مارشل آرٹس کے ماہر ٹیڈ نے ورلڈ ایسوسی ایشن آف کک باکسنگ آرگنائزیشن ٹورنامنٹ کے انڈین ایڈیشن کے فائنلز کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
پولیس نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے جبکہ حکام کی جانب سے مرنے والے کک باکسر کی لاش کو ان کے آبائی علاقے منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔  
ان سے قبل جولائی میں 23 سالہ نکل سریش کو بینگلور میں ایک ریاستی ٹورنامںٹ کے دوران چہرے پر مخالف کھلاڑی کا مکا لگا جس سے انہیں دماغی چوٹ آئی اور وہ ہلاک ہوگئے۔

شیئر: