شہزادی عبیر بنت عبداللہ بن عبدالعزیز بن سعود بن جلوی آل سعود کا انتقال
جمعرات 25 اگست 2022 18:50
نماز جنازہ کل عصر کے بعد ہوگی۔ (فوٹو سبق)
سعودی شہزادی عبیر بنت عبداللہ بن عبدالعزیز بن سعود بن جلوی کا جمعرات کو انتقال ہوگیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادی عبیر بنت عبداللہ بن عبدالعزیز بن سعود بن جلوی آل سعود کا جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل جمعہ 28 محرم 1444ھ مطابق 26 اگست 2022 کو امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں نماز عصر کے بعد ہوگی۔
ایوان شاہی نے اپنے بیان کا اختتام شہزادی عبیر کے لیے رحمت و مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کرنے کے دعائیہ کلمات پر کیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں