Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں گھریلو ملازماؤں کو فرار کرانے والے 2 غیر قانونی تارکین گرفتار

گرفتار ہونے والے انڈونیشی شہری ہیں۔ (فوٹو عکاظ)
جازان ریجن کی پولیس نے کہا ہے کہ ملازماؤں کو گھروں سے فرار کراکے  آزادانہ طریقے سے ملازمت میں مدد دینے والے 2 غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جازان پولیس کا کہنا ہے کہ اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے انڈونیشیا کے 2 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں ایک خاتون ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 انڈونیشی خواتین غیر قانونی  طور پر مقیم ہم وطنوں کے ہمراہ سفر کررہی تھیں۔ دونوں وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئی تھیں۔ ان میں سے ایک وزٹ ویزے پر آنے کے بعد اپنے کفیل کے گھر سے مفرور تھی۔
پولیس نے توجہ دلائی کہ ان سب کو حراست میں لینے کے بعد قانونی کارروائی انجام دے کر پبلک پراسیکیوشن کے  حوالے کردیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: