سوڈانی سیلاب زدگان کے لیے سعودی عرب کی مزید امداد
سیلاب اور بارش نے سوڈان کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سوڈان میں سیلاب سے متاثرین کے لیے مزید امداد روانہ کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سوڈان میں امداد کی فراہمی کا آغاز شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے حکم پر کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز کی ٹیم نے نائب صدر انجینیئرماہر محمد حمد نے مقامی عہدیداروں کے تعاون سے انتہائی ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے کا اہتمام کیا ہے۔
اس موقع پر انجینیئر ماہرمحمد حمد نے کہاکہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سوڈانی سیلاب زدگان کی فوری امداد کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ سیلاب اور بارش نے سوڈان کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ جانی نقصان کے ساتھ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
شاہ سلمان مرکز کی خصوصی ٹیم سیلاب سے ماتثرہ علاقوں تک پہنچنے، امدادی اشیا کی فراہمی، مقامی افراد کی مشکلات دور کرنے اور ان کے حالات زندگی میں بہتری لانے کی کوششوں میں کامیاب رہی ہے۔
جمعرات کو بھی دو طیارے 100 ٹن سے زیادہ کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان لے کر سوڈان پہنچے تھے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں