سوڈان میں سیلاب متاثرین میں غذائی اشیا اور خیمے تقسیم
سوڈان میں سیلاب متاثرین میں غذائی اشیا اور خیمے تقسیم
جمعہ 26 اگست 2022 22:09
دو طیارے 100 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لے کر سوڈان پہنچے تھے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے جمعے کو سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں غذائی اشیا اور خیمے تقسیم کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امداد کی فراہمی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے سوڈان میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان خرطوم بھیجا ہے۔
سیلاب اور بارش نے سوڈان کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ جانی نقصان کے ساتھ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
شاہ سلمان مرکز کی خصوصی ٹیم سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے، امدادی اشیا کی فراہمی، مقامی افراد کی مشکلات دور کرنے اور ان کے حالات زندگی میں بہتری لانے کی کوششوں میں کامیاب رہی ہے۔
جمعرات کو دو طیارے 100 ٹن سے زیادہ کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان لے کر سوڈان پہنچے تھے۔