Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے تعلیمی سال کے آغاز پر آن لائن شاپنگ کا رجحان کیوں بڑھ گیا؟

آن لائن سٹورز کے ذریعے 95.2 فیصد خریداری ریکارڈ کی گئی(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر آن لائن شاپنگ کے رجحان میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
روایتی مارکیٹوں میں ازدھام کے باعث صارفین آن لائن خریداری کوترجیح دے رہے ہیں۔
عاجل نیوز کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں کہا گیا ہے کہ ’سکولوں کی سالانہ تعطیلات ختم ہونے سے قبل مارکیٹوں میں غیرمعمولی ازدحام کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے آن لائن خریداری کو ترجیح دی‘۔  
آن لائن خریدی جانے والی بیشتر اشیا طلبہ سے متعلق تھیں جن میں کاپیاں، سکول بیگز و درسی اشیا کےعلاوہ یونیفارم، جوتے اورالیکٹرانک اشیا شامل تھیں۔ 
آن لائن شاپنگ کی ویب سائٹس کی جانب سے اس حوالے سے خصوصی اشتہاری مہم بھی شروع کی گئی جس کے خاطرخواہ اثرات دیکھنے میں آئے۔ اشتہاری مہم میں آن لائن خریداری پر پرکشش رعایتی سکیموں نے خریداروں کی توجہ حاصل کی۔ 
سعودی ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ’ اندرون ملک سے آن لائن سٹورز کے ذریعے 95 فیصد خریداری ریکارڈ کی گئی جبکہ بیرون مملکت سے خریداری کا تناسب 51.4 فیصد رہا ہے‘۔ 
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آن لائن خریداروں میں خواتین 92 فیصد جبکہ 82.5 فیصد مرد کا تناسب رہا۔ انٹرنیٹ کے ذریعے کپڑے اورجوتے خریدنے والوں کا تناسب 82.5 فیصد دیکھنے میں آیا جو سب سے زیادہ تھا۔ 

شیئر: