Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے جنوبی صحرائی علاقے میں لاپتہ معمر شخص مل گیا

رضاکارکمیٹی ’عون‘ کو معمر شخص کے گم ہونے کی اطلاع ملی تھی (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض کے جنوبی صحرائی علاقے میں گزشتہ سنیچر کو گم ہونے والے معمر شخص کو تلاش کرلیا گیا۔  
عاجل نیوز کے مطابق صحرا میں راستہ گم کرنے والوں کی تلاش کےلیے رضاکارکمیٹی ’عون‘ کی جانب سے بتایا گیا کہ’ ریاض شہر کے جنوبی علاقے ھجرہ العزیزیہ میں ایک معمر شخص کے گم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی‘۔ 
 اطلاع ملتے ہی کمیٹی کے اہلکارمختلف یونٹس میں تقسیم ہو کر اسے تلاش کرنے نکل پڑے۔ کافی دیربعد لاپتہ شخص کو تلاش کرلیا گیا جس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

شیئر: