Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن کے صحرا میں دو دن سے لاپتہ شخص مل گیا

لاپتہ شخص کی ہمت وحوصلہ جواب دے گیا تھا( فوٹو عاجل)
سعودی عرب مشرقی ریجن کے شہرالاحسا میں صحرا میں گمشدہ افراد کوتلاش کرنے والی ٹیم ’انجاد‘ کا کہنا ہے کہ مشرقی ریجن کے صحرا میں گم ہونے والے شخص کو دودن بعد تلاش کرلیا گیا۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ’انجاد‘ کے اہلکار صحرا میں بھٹک جانے والے شخص کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کی حالت بہتر ہے تاہم اس نے کچھ نہیں کھایا تھا۔ 
صحرا میں بھٹک جانے والے شخص کو اس کی گاڑی کے پاس تلاش کرلیا گیا۔ دو دن گزرنے پر اس شخص کی ہمت وحوصلہ جواب دے گیا تھا۔ 
ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ گمشدگی کے بارے میں جمعہ کو اطلاع ملی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ لاپتہ شخص اپنی پک اپ پرصحرا میں گیا جس کے بعد اس کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

شیئر: