سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے منعقد کی گئی لائیو ٹیلی تھون میں پانچ ارب روپے کے عطیات دینے کے وعدے کیے گئے ہیں۔
پیر کی شب لائیو ٹیلی تھون میں اندرون و بیرون ملک سے شہریوں نے کالز کیں اور خطیر رقم دینے کا وعدہ کیا۔
تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس لائیو ٹیلی تھون سے پانچ ارب روپے کی رقم سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کے وعدے کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سنہ 2010 کا اور آج کا سیلاب، کچھ نہیں بدلا؟Node ID: 696376
-
عمران خان کی ٹیلی تھون، 5 ارب روپے سے زائد رقم جمعNode ID: 696501