توکلنا ایپ پر منفرد ڈیجیٹل اقامے کا بھی اجرا
ڈیجیٹل کارڈ ’توکلنا خدمات’ پر جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔ (فوٹو توکلنا ٹوئٹر)
سعودی عرب میں سرکاری خدمات کے حوالے سے ’ابشر‘ اور ’توکلنا‘ ایپ کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
سیدتی میگزین اورعکاظ کے مطابق توکلنا ایپ میں ’توکلنا خدمات‘ کا آپشن دیا گیا ہے۔ جہاں سے آپ تمام سرکاری معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل توکلنا ایپ کے ذریعے مالز میں داخلے، ویکسین،عمرہ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت نامے کی سہولت دی جاتی رہی ہے۔
اب توکلنا انتظامیہ نے منفرد ڈیجیٹل اقامے( اقامہ ممیزہ) کا اجرا کیا ہے منفرداقامہ ہولڈرز اپنی توکلنا آئی ڈی کے ذریعے ڈیجیٹل کارڈ دیکھنے کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں اور اسے سرکاری دستاویز کے طور پر محفوظ بھی رکھ سکتے ہیں۔
منفرد اقامہ ہولڈرز (اقامہ ممیزہ) اپنا ڈیجیٹل کارڈ ’توکلنا خدمات’ پر دیکھ سکتے ہیں۔
وہیکل رجسٹریشن کی آخری تاریخ، اقامے اور ڈرائیونگ لائسنس کی تاریخ اور تمام سرکاری کارڈز توکلنا خدماتی پر ڈیجیٹل شکل میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ ٹریفک خلاف ورزی کی صورت میں ایس ایم ایس کے علاوہ توکلنا پر پیغام موصول ہوتا ہے۔ھتوکلنا خدماتی پر اس حوالے سے تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ توکلنا ایپ سعودی اتھارٹی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس (سدایا) کے تعاون سے تیار کی گئی ہے جو اس وقت مملکت کی کامیاب اور بہترین ایپس میں شامل ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں