Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منفرد اقامے کا فارم سرکاری ویب سائٹ پر

منفرد اقامہ مرکز کےنام سے دیگر ویب سائٹس کی سرکاری حیثیت نہیں- فوٹواخبار 24
 سعودی عرب میں منفرد اقامہ مرکز (پریمیم ریذیڈنسی سینٹر) نے کہا ہے کہ منفرد اقامے کے حصول کے لیے  فارم صرف سرکاری ویب سائٹ سے ہی ڈاون لوڈ کیا جائے۔
 جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بعض غیرملکی منفرد اقامے کی درخواست دینے کے لیے گوگل پلے سٹور اور ایپل سٹور سے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کررہے ہیں- یہ ایپلی کیشن منفرد اقامہ مرکز کےنام سےمختلف ویب سائٹس پر موجود ہیں- ان کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں‘-
اخبار 24 کے مطابق منفرد اقامہ مرکز نے بیان میں مزید کہا کہ ’جو افراد منفرد اقامہ حاصل کرنے کےلیے قانونی کارروائی کرنا چاہتے ہوں وہ مرکز کی سرکاری ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کریں‘-
امیدواروں کی درخواستیں وصول کرنے کا سرکاری پلیٹ فارم  https://saprc.gov.sa  ہی ہے اس کے سوا کوئی اور نہیں-
منفرد اقامہ سینٹر کے مطابق اگر درخواستوں کی وصولی کے لیے کسی اور چینل کا اضافہ کیاگیا تو سرکاری اکاؤنٹ پر اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا-
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے ملکی معیشت کو سہارا دینے اور تیل پر انحصار کم کرتے ہوئے دیگر شعبوں کی جانب اپنا رخ کیا ہے۔
اس نئی پالیسی کے تحت غیرملکیوں کے لیے ’اقامہ ممیزہ‘ یعنی منفرد اقامہ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: