پاکستانی سائیکلسٹ قنفذہ کے لئے روانہ
جدہ: پاکستانی سائیکلسٹ محمد علی بخش اللیث سے قنفذہ کے لئے روانہ ہوگئے۔ اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ جدہ سے جازان کے راستے میں گرد وغبار کا طوفان ہے جس کے باعث دن کا سفر ان کے لئے انتہائی مشکل ہے۔ اس وجہ سے وہ جازان تک رات کا سفر کریں گے۔ وہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب قنفذہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ اللیث میں ان کا استقبال مقامی شہریوں کے علاوہ پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں نے کیا۔