Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ ایئرپورٹ پر نصف ملین درہم کا سونا سمگل کرنے کی کوشش، ایشیائی گرفتار

 مسافر کو مشکوک رویے پر سامان چیک کرنے کے لیے روکا گیا تھا (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارت میں شارجہ ایئرپورٹ پر پولیس نے ایک مسافر کو 4 لاکھ 30 ہزار درہم مالیت کا سونا سمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق پولیس حکام نے امارات سے اپنے وطن جانے والے ایک ایشیائی مسافر کو شک کی بنیاد پر روکا۔ بیگ سے سونا برآمد ہونے پر پہلے وہ گھبرا گیا جس پر پولیس نے خریداری کی رسیدیں اور ثبوت طلب کیے۔
شارجہ ایئرپورٹ کے محکمہ پولیس کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل مطر سلطان الکتبی نے بتایا کہ فرض شناس اور تربیت یافتہ افسران نے مسافر کو مشکوک رویے پر سامان چیک کرنے کے لیے روکا تھا۔

پولیس ایشیائی شخص سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے (فوٹو الامارات الیوم)

پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں زیورات ملنے پر مزید پوچھ گچھ کی گئی۔ جس پر اس نے بتایا کہ اسے یہ سونا شارجہ کے ریتیلے علاقے سے ملا ہے۔ اس بارے میں اس نے متعلقہ حکام کو آگاہ نہیں کیا اور سونا چھپا کر اپنے ملک لے جارہا تھا۔
شارجہ ایئرپورٹ حکام نے فوری طور پر پولیس طلب کی۔ پولیس اس حوالے سے ایشیائی شخص سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کو اس طرح کی کوئی بھی چیز ملے تو وہ متعلقہ حکام اور پولیس کو اس بارے میں فوری طور پر آگاہ کریں۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: