Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ: دو لڑکیاں فروخت کرنے پر ایشیائی گرفتار

شارجہ..... ایک ایشیائی ملک کے دو افراد کو 14 ہزار درہم میں 2 لڑکیاں فروخت کرنے پر گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کردیاگیا۔ پبلک پراسیکیوشن کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایشیائی ملزمان النباعہ مقام پہنچے تھے وہاں ان کی ملاقات اپنے ایک ہم وطن سے ہوئی، انہیں پتہ نہیں تھا کہ وہ پولیس کے مخبر کے طور پر کام کررہا ہے۔ ملزمان نے وہاں 2 لڑکیوں کو 14 ہزار درہم میں فروخت کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے پہلے سے حاصل رپورٹ کی بنیاد پر انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ شارجہ کی شریعت عدالت نے انسانی اسمگلنگ کے جرم کے الزام میں دونوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت شروع کردی۔ اگلی سماعت آئندہ ماہ ہوگی۔

شیئر: