پاکستانی عوام سیلاب کے اثرات پر قابو پا لیں گے، شہباز شریف کا مودی کا شکریہ
حکام کے مطابق ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر ہمدردی کا اظہار کرنے پر انڈین وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام مثالی ہمت سے قدرتی آفات کے اثرات پر قابو پالیں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان میں جلد سب کچھ معمول پر آ جائے گا۔
انڈیا کے وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔