Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اضافی انگلیاں جینیاتی خرابی کی وجہ

لندن ......مقامی سینٹ جارج اسپتال کے ماہر جینیات ڈاکٹر آنند ساگر نے پیچیدہ مرض کی علامات اورکیفیات سمیت تمام تفصیلات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے کچھ تصاویر بھی جاری کی ہیں جو ویب سائٹ پر مختلف ڈاکٹروں اور اسپتالوں کیلئے توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ڈاکٹر آنند کا کہناہے کہ اضافی انگلیاں اور اضافی جلد جنیاتی خرابی کے نتیجے میں رونما ہوتی ہے تاہم اگر بچپن میں ہی اسکا موثر علا ج کرلیا جائے تو یہ بیمار ی کوئی خاص نہیں ہے۔ طبی اصطلاح میں اسے پولی ڈیکٹائلی کہا جاتا ہے اور محتاط اندازے کے مطابق برطانیہ میں پیدا ہونے والے ہر 500بچوں میں سے کسی ایک بچے کو یہ بیماری ہوتی ہے۔ اس حوالے سے جو تفصیلات جاری ہوئی ہیں وہ ایک خاص ویب سائٹ پر جاری ہوئی ہیں جس پر دنیا بھر کے ڈاکٹر اپنے مشاہدے میں آنے والی نت نئی بیماریوں اور کیفیات کو شیئر کرتے ہیں اور اپنی رائے دیتے ہیں۔ ڈاکٹر آنند کا کہناہے کہ اگر انسان کے ہاتھ اور پیر میں6،6 انگلیاں ہوں تو بھی انسان معمول کے مطابق کام کرسکتا ہے تاہم نہ صرف اضافی انگلیوں کو بلکہ چمبل نامی جلدی بیماری کا بھی تدارک بچپن کے علاج میں ممکن ہے اور اسکے لئے ایک بہت ہی چھوٹے سے آپریشن کے ذریعے خون والی شریانوں کا رخ تبدیل کردیا جاتا ہے۔ جس سے مریض خود کو عام انسان جیسا محسوس کرتا ہے۔ اداکارہ گیما ایٹرٹن بھی 6انگلیوں کے ساتھ پیدا ہوئی تھیں۔ ڈاکٹروں نے انکا علاج یہ کیا کہ اضافی انگلی کے گرد زور دار گرہ لگادی اور کچھ دنوں بعد اضافی انگلی خود بخودگر کر ختم ہوگئی۔

شیئر: