سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
جمعہ 2 ستمبر 2022 17:36
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
دو روز میں سونے کی قیمت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق فی تولہ سونا 3000 روپے مہنگا ہوکر 144000 روپے میں فروخت ہوا۔
فی دس گرام سونے کے نرض 2572 روپے بڑھ کر 123457 روپے ہوگئے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت تین ڈالر بڑھ کر 1705 ڈالر رہی۔
جمعہ کو ہونے والے اضافے کے بعد دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔