دو ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعہ 2 ستمبر 2022 15:05
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جمعہ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹر بینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کا شرح تبادلہ 218.98 روپے رہا۔
گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے کم ہو کر 218.60 روہے رہی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 58.26، اماراتی درہم 59.61، کویتی دینار 710، عمانی ریال 568.77، بحرینی دینار 580.87 اور قطری ریال کی قیمت 59.82 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 253.23 اور یورو کی قدر 218.81 روپے رہی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے اختتامی روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 221 روپے اور قیمت فروخت 223 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 58.25 اور قیمت فروخت 58.9، اماراتی درہم کی قیمت خرید 60 اور قیمت فروخت 61 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 252 اور قیمت فروخت 256 روپے رہی۔