جازان میں 3 غیر قانونی تارکین 62 کلو گرام ’قات‘ سمگل کرتے ہوئے گرفتار
تینوں ملزمان کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں سیکیورٹی فورس نے سرحدی حدود و امن کی خلاف ورزی کرنے والے 3 غیرملکیوں کو قات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جازان ریجن کی سیکیورٹی فورس نے بیان میں کہا کہ جازان ریجن کے العارضہ علاقے میں سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 3 غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جو یمنی شہری ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ غیر ملکیوں کے قبضے سے سمگل کیے جانے والہ 62 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) برآمد ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو برآمد ہونے والی قات سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں