Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوسٹ گارڈ کی کارروائیاں، منشیات کے 79 سمگلرز گرفتار

سمگلرز کچے راستوں کے ذریعےسمگلنگ کی کوشش کرتے ہیں۔ فوٹو ، سبق نیوز
گوسٹ گارڈکے ترجمان کرنل مسفر القرینی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مختلف سرحدی چوکیوں سے  بڑی مقدار میں چر س اور نشہ آور بوٹی 'قات' سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
 عربی نیوز ویب ' سبق' نے کرنل مسفر کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سےکہا  کہ گرفتار سمگلرز کی تعداد 79 ہے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

قات نامی نشہ آور بوٹی کی کاشت یمن میں کی جاتی ہے۔ فوٹو ، سبق 

سمگلروں کے قبضے سے 1790 کلو گرام چرس اور 9 ہزار کلو گرام سے زائد نشہ آور بوٹی ' قات ' برآمدکی گئی جو مملکت سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
بیان کے مطابق گرفتار ہونے والےسمگلرز میں 61 ایتھوپین ، 7 یمنی ،5 سعودی ،4 صومالی اور 2 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ سمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کر دیا گیا۔

غیر معروف راستوں کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری رہتا ہے۔ فوٹو، سبق نیوز

کرنل مسفر نے مزید کہا کہ سمگلرز میں درانداز بھی شامل تھے جن کے خلاف مملکت میں غیر قانونی طور پر دراندازی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
سرحدی محافظ ادارے کے ترجمان کرنل مسفر کا کہنا تھا نشہ آور اشیاء کی مملکت میں سمگل کرنے کی سزا سخت ہے۔سمگلر غیر معروف راستوں سے دراندازی کرتے ہیں تاہم کوسٹ گارڈ ز کے اہلکار وں کی ٹیمیں ہر مقام پر انکی گرفتاری اور بیخ کنی کے لیے موجود ہوتی ہیں۔

ایک ماہ میں 90 ٹن منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ۔فوٹو ، سبق نیوز

واضح رہے نشہ آور بوٹی ' قات ' کا رواج یمن میں عام ہے جسے یمن میں بیشتر افراد استعمال کرتے ہیں ۔ یہ بوٹی افیم کی تاثیر رکھتی ہے جو انسانی ذہن کو مائوف کر دیتی ہے ۔ قات نامی اس بوٹی کو مملکت میں سمگل کرنے پر سخت سزا دی جاتی ہے۔

شیئر: