Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موصل میں داعش کے بڑے ٹھکانے کو تباہ کرنے کا دعوی

مغربی موصل میں واقع جبل العدیا میں داعش کے ٹھکانے کا پتہ چلا تھا( فائل فوٹو اے ایف پی)
عراقی سیکیورٹی فورسز نے موصل کے مغرب میں داعش کے ایک مضبوط ٹھکانے کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاپولر موبالائزیشن فورس نے ایک بیان میں کہا کہ’ سیکیورٹی آپریشن کے دوران موصل کے مغرب میں واقع جبل العدیا میں داعش کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ چلا تھا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ داعش کے اس ٹھکانے میں تیکنیکی آلات ، پیکیجز، دستاویزات اور لاجسٹک مواد موجود تھا۔

شیئر: