شام کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں سوار افراد حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے اتوار کو شام کی سرکاری خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔
فوجی ذرائع کے حوالے سے خبر ایجنسی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا جب ملک کے شمال مشرقی شہر حما میں گر کر تباہ ہو گیا۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں صرف عملے کے افراد سوار تھے۔