Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ، روزگار اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر 12 ہزار غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی

قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں دی گئی ہیں(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی محکمہ  پاسپورٹ نے اقامہ، روزگار اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 12 ہزار900 مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں  کہا ہے کہ’ اقامہ ، روزگار اور سرحدی  امن قوانین کی خلاف ورزی پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں دی گئی ہیں‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ ’وہ اقامہ، روزگار اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزیاں بند روکنے کی مہم میں تعاون کریں‘۔
’اگر مکہ مکرمہ اور ریاض  ریجنز میں کسی کے علم میں اس حوالے سے کوئی خلاف ورزی سامنے آئے تو پہلی فرصت میں911 پر رابطہ کرکے مطلع کیا جائے‘۔ 

شیئر: