Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی لیز ٹریس کو برطانوی وزیراعظم بننے پر مبارکباد 

تہنیتی پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے لیز ٹریس کو برطانیہ میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے تہنیتی پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ’خواہش ہے کہ آپ اپنے ملک اور برطانیہ و شمالی آئرلینڈ کے دوست عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے اقدامات میں کامیاب ہوں گی‘۔
 ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کی وزیراعظم کی حیثیت سے تقر پر لیز ٹریس کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ’ وہ برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے دوست عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے مشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں‘۔

شیئر: