Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے یمن میں دہشت گرد حملے کی مذمت 

سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہوئے ( فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے یمنی کمشنری ابین کے احور ضلع میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بدھ کو بیان میں خطے میں امن و استحکام قائم کرنے والے اداروں کے خلاف ہر طرح کی دہشت گردی کو سعودی عرب کی طرف سے مکمل طور پر مسترد کیا ہے۔
سعودی دفتر خارجہ نے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ سے اظہار تعزیت کیا جبکہ یمنی بھائیوں اور حکومت کے لیے امن و استحکام کی خواہش کا اظہار کیا۔
عرب نیوز کے مطابق یمنی حکام کا کہنا ہے کہ ’یمن کی کمشنری ابین کے احور ضلع میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر القاعدہ کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہوگئے جس میں21 فوجی شامل ہیں‘۔
’دہشت گرد حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں کم ازکم 8 سیکیورٹی اہلکار اور 6 عسکریت پسند مارے گئے‘۔

شیئر: