Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے کابل میں روسی سفارتخانے پر حملے کی مذمت 

سعودی عرب دہشت گردانہ حملوں کو مسترد کرتا رہا ہے( فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارتخانے پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب سفارتی مشنوں اور بے قصورافراد پر دہشت گردانہ حملوں کو پوری قوت سے مسترد کرتا رہا ہے۔ یہ حملے کہیں بھی ہوں اور کوئی بھی کرے سعودی عرب ان کا مخالف ہے‘۔
 بیان میں سعودی عرب نے ہر طرح کی دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے اور دہشتگردی کی فنڈنگ کے جملہ وسائل ختم کرنے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
سعودی دفتر خارجہ نے روسی سفارتخانے پر دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ دارو ں، روسی حکومت و عوام سے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: