Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیک وقت دو شادیاں، الجزائری نوجوان نے وجہ بتادی

سوشل میڈیا صارفین نے اس پر حیرت اور تعجب کا اظہار کیا تھا( فوٹو العربیہ)
الجزائری نوجوان نے دو لڑکیوں سے بیک وقت شادی پر اپنے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو بلا جواز قرار دیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق الرشید بودیوۃ  کا تعلق الجزائر کے دارالحکومت سے 140 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع  ’سکیکدۃ‘ شہر سے ہے۔
یاد رہے کہ رشید بودیوۃ نے دو لڑکیوں حنان اور مریم سے بیک وقت شادی کی۔ دونوں کی رخصتی بھی ایک وقت ہوئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس پر حیرت اور تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ جو کیا وہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔
رشید بودیوہ نے فیس بک پ ایک پوسٹ میں کہا کہ ’مجھے پتہ نہیں تھا کہ دو لڑکیوں سے بیک وقت شادی اور رخصتی پر پورے ملک میں اتنا زیادہ ہنگامہ ہوگا۔ میں نے کوئی ناجائز کام نہیں کیا‘۔
’رشتہ داروں اور احباب کی موجودگی میں شادی کی تقریب ہوئی۔ میرا مقصد شہرت حاصل کرنا تھا اور نہ خواتین کو بدنام کرنے کا کوئی ارادہ تھا۔ کسی کے ساتھ کچھ برا نہیں چاہتا تھا‘۔ 
 سوشل میڈیا پر بعض منفی تبصروں کے جواب میں کہا کہ ’جہاں تک اس دعوے کا تعلق ہے کہ میں کوئی مالدار شخص ہوں اور اسی وجہ سے دونوں لڑکیاں شادی کےلیے راضی ہوئی ہیں تو یہ درست نہیں ہے‘۔
’یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ میرے پاس اپنا مکان ہے اور نہ کوئی پلاٹ۔ عام لوگوں کی طرح ہوں۔ ہاں دل کا مالدار اور پرعزم انسان ضرور ہوں‘۔ 
رشید بودیوہ کے مطابق ’یہ کہنا کہ میری ماں نے شادی کرائی تو یہ بات بھی درست نہیں۔ میرے والد کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ والدہ اس سے قبل ہی دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں۔ والدہ نے وفات سے قبل شادی پر زور دیاتھا۔ اپنے والدین کے کہنے پرعمل کیا ہے‘۔
الجزائری نوجوان نے مزید  کہا کہ ’ سوشل میڈیا کے ان تمام صارفین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پیار بھرے تبصرے کیے‘۔ 

شیئر: