ٹوئٹر پر بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص نے دوخواتین کو ایک ساتھ شادی کرنے پر قائل کرلیا ہے۔
جبکہ بعض صارفین نے واقعہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ عروسی لباس میں دوسری خاتون کوئی قریبی رشتہ دار ہوں۔
دوسری طرف دولہے کے رشتہ داروں نے کہا کہ’ واقعہ بالکل سچا ہے اور ہمیں دوسروں کی نجی زندگی کا احترام کرنا چاہیے۔‘
ادھر کچھ لوگوں نے شادی کارڈ بھی شیئر کردیا ہے جس میں لکھا ’کہ بویدیوہ فیملی کو خوشی ہے کہ آپ کو اپنے بیٹے رشید کی مریم اور حنان سے شادی کی تقریب میں مدعو کرے۔‘