Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاراپووا کی کورٹ میں واپسی، سردمہری سے استقبال

اسٹٹ گارٹ، جرمنی... روسی ٹینس اسٹارماریا شارا پووا 15 ماہ کی پابندی کے بعد بدھ کو واپس کورٹ میں آگئیں۔ اس موقع پر ان کا انتہائی سرد مہری کے ساتھ استقبال کیاگیا۔ 2016 ءکے آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں سرینا ولیمز کے ہاتھوں شکست کے بعد یہ ان کا پہلا میچ تھا۔ اس شکست کے بعد ہفتے بعد ہی ان پر ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر 2 سال کی پابندی لگا دی گئی تھی جو بعد میں 15 ماہ کی کردی گئی۔ ان کے واپسی وائلڈ کارڈ پر ہوئی ہے۔ اگلے 4 ہفتوں میں وہ تین ٹورنامنٹس کھیلیں گی جس کے نتیجے میں وہ ومبلڈن تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں۔قبل ازیں اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ماریا شارا پووا کو وائلڈ کارڈ جاری کرنے پر حریف پلیئرز نے سوالات اٹھا دیئے۔ وہ ڈوپنگ کیس میں 15 ماہ کی معطلی کے بعد پہلی مرتبہ 26 اپریل کو ایکشن میں دکھائی دیں۔ ان کے مد مقابل اطالوی پلیئر روبرٹاونسی نے کہا کہ میں اس سے متفق نہیں کہ شاراپووا کو اسٹٹ گارٹ، روم اور دیگرایونٹس کیلئے وائلڈ کارڈ جاری کئے جائیں، انہوں نے اپنی سزا بھگت لی لیکن انہیں کھیل میں واپسی وائلڈ کارڈز کے بغیر کرنی چاہیے۔ سابق عالمی نمبر ون کیرولین ووزنیسکی نے بھی شاراپووا کی وائلڈ کارڈ انٹری کو توہین آمیز قرار دیا تھا۔
 

 

شیئر: