امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 جنگی طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے سازو سامان کی فروخت کے لیے 45 کروڑ ڈالر کے ممکنہ معاہدے کی منظوری دی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے لیے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کو کانٹریکٹ دیا جائے گا۔
جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ کے ادارہ برائے سیاسی و عسکری معاملات نے اپنی ٹویٹ میں معاہدے کی منظوری کی تصدیق کی ہے۔
اس معاہدے کے تحت امریکی حکومت اور کنٹریکٹر کمپنی پاکستان کے ایف 16 جنگی طیاروں کو انجینیئرنگ، تکنیکی اور لاجسٹکس سروسز فراہم کریں گے۔
.@StateDept authorizes a Foreign Military Sales #FMS case for #Pakistan for follow on effort and consolidation of prior F-16 sustainment and support cases to support the Pakistan Air Force F-16 fleet valued at up to $450 million #FMSUpdate - https://t.co/qkPRC9mOWK
— Political-Military Affairs, US Dept of State (@StateDeptPM) September 7, 2022