کوہلی کی سینچری کی بدولت انڈیا نے افغانستان کو 101 رنز سے ہرادیا
جمعرات 8 ستمبر 2022 19:19
ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے اہنے آخری میچ میں انڈیا نے افغانستان کو 101 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
جمعرات کے روز دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
انڈیا کی جانب سے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے سینچری سکور کی۔ انہوں نے 61 گیندوں پر 122 رنز سکور کیے جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
انڈیا کی جانب سے کپتان کے ایل راہل نے 62 جبکہ رشبھ پنت نے 20 رنز سکور کیے۔
افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ میں افغانستان اور انڈیا دونوں فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں۔