Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میمن برادری کی فلاحی خدمات مثالی ہیں، اقبال ایڈوانی

  جدہ.... گزشتہ دنوں دنیا بھر میں ”میمن ڈے“ منایا گیا۔ اس موقع پر دنیا کے کئی ملکوں میں برادری نے لاتعداد فلاحی خدمات انجام دیں۔ سعودی عرب میں میمن ویلفیئر سوسائٹی جدہ نے” میمن ڈے“ منایا۔اس موقع پر جدہ اور مکہ میں کئی غریب فیملیوں میں دوپہر کا کھانا تقسیم کیا گیا۔ ساتھ ہی مدرسہ تعلیم قرآن مکہ اور جدہ میں کئی طالب علموں میں شلوار قمیض تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے میں ایک عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں میمن اور غیر میمن برادری کے افراد نے شرکت کی۔ کھانا اور شلوار قمیض احمد کمال مکی نے ا پنے ہاتھوں تقسیم کیا ۔ شیخ لقمان میمن نے صدر جلسہ کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر سوینیئر حاضرین میں تقسیم کیا گیا۔ صدر میمن ویلفیئر سوسائٹی جدہ عرفان کولسا والا نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور میمن برادری کی فلاحی خدمات کو اجاگر کیا۔ سیکریٹری جنرل طیب موسانی نے میمن برادری کی تاریخ اور ویلفیئر سوسائٹی پر خطاب کیا۔ اقبال ایڈوانی نے کہا کہ میمن برادری کی فلاحی کاموں میں سخاوت مثالی ہے۔ شیخ لقمان نے دنیا بھر کے میمنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انکی فلاحی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ منصور شیوانی نے تجویز پیش کی کہ عبدالستار ایدھی کی تاریخ پیدائش کو عالمی یوم میمن قرار دیا جائے۔ تقریب سے یونس حبیب، شعیب سکندر، رشید کاسمانی، امانت علی، شہاب الدین، مسرت خلیل، قمر عالم و دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں تقریب میں شریک افراد کی شاندار ضیافت کی گئی۔اور صحافی حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: