عہد رفتہ : ملکہ برطانیہ اور سعودی قائدین
برطانیہ کی طویل عرصے تک ملکہ رہنے والی الزبتھ دوم کی ماضی میں سعودی رہنماوں سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔
اخبار 24 کے مطابق ملکہ الزبتھ نے اپنے طویل ترین عہد میں شاہ فیصل بن عبدالعزیز آل سعود سے لیکرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود تک تقریبا تمام شاہوں اورشہزادوں سے ملاقاتیں کیں۔
گزشتہ سات دھائیوں میں ملکہ الزبتھ دوم نے سعودی عرب کےجن رہنماوں سے ملاقاتیں کیں ان میں شاہ فیصل بن عبدالعزیز آل سعود ، شاہ خالد بن عبدالعزیز آل سعود، شاہ فہد بن عبدالعزیز آل سعود ، شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود اورخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود شامل ہیں۔
سال 1976 میں شاہ فیصل بن عبدالعزیز آل سعود کو ملکہ الزبتھ دوم نے برطانیہ کی دعوت دی اس موقع پرسابق شاہ فیصل بن عبدالعزیزآل سعود نے اس وقت کے برطانوی وزیراعظم ہیرالڈ ولسن سے بھی خصوصی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلاقات کے فروغ پرگفتگو کی گئی۔
سال 1976 میں ملکہ الزبتھ دوم نے مملکت کا دورہ کیا اور شاہ خالد بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی ۔ ملکہ الزبتھ کومملکت کے دورے کی دعوت اس وقت کے ولی عہد شہزادہ فہد بن عبدالعزیز آل سعود نے دی تھی۔
سال 1953 میں ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کی رسم میں مملکت کے وفد کے سربراہ کے طورپر شہزادہ فہد بن عبدالعزیز آل سعود نے تقریب میں شرکت کی۔
شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کو سال 2007 میں ملکہ الزبتھ دوم نے برطانیہ کے دورے کی دعوت دی اس موقع پرشاہ عبداللہ کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے سابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔ 40 برس قبل فروری 1979 میں جب ملکہ الزبتھ مملکت کے دورے پرآئیں تو شاہ سلمان کے ساتھ ان کی ملاقات ہوئی۔
ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سال 2018 میں برطانیہ کے دورے کے موقع پرملکہ الزبتھ دوم سے ملاقات کی ۔