’سنیچر کو چارسدہ میں نیوز کانفرنس میں بہت سی باتیں کروں گا، پارٹی چھوڑنے سے متعلق سوال پر رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ’پارٹی چھوڑنے کی وجوہات بھی نیوز کانفرنس میں ہی بتاؤں گا۔‘
کیا آپ اپنی پوری فیملی کے ساتھ پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟ اردو نیوز کے سوال پر سلطان محمد خان نے جواب دیا کہ ’جی ہاں ہم سب جارہے ہیں۔‘
واضح رہے کہ بدھ کے روز عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اپنے ارکان اسمبلی کے ہمراہ سلطان محمد خان کی رہائش گاہ جرگہ لے کر گئے تھے اور انہیں اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔
عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر بلور کی جانب سے میڈیا کو نیوز کانفرنس کا دعوت نامہ بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق سنیچر کے روز سلطان محمد خان کی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس ہوگی۔
ثمر بلور نے اپنے بیان میں کہا کہ ’سلطان محمد خان اپنے خاندان اور ساتھیوں کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔‘
سلطان محمد کے پارٹی سے علیحدگی کے فیصلے پر خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ’سلطان محمد میرے اچھے دوست اور ایک قابل سیاست دان ہیں اور مجھے ان کے فیصلے پر دکھ ہوا۔‘
جمعے کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سلطان محمد پر کیا الزامات تھے، آپ سب کو پتا ہے۔ ایسے موقع پر سیاست دانوں کو ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگانا چاہییں۔‘
تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ ’ان الزامات پر عوامی نیشنل پارٹی نے اس وقت ایم پی اے ثمر بلور کے ذریعے کس طرح کے بیانات دیے، اب وہ انہیں کیوں اپنی جماعت میں واپس لے رہے ہیں یہ جواب اے این پی کو دینا چاہیے۔‘
صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ ’ہر کوئی آزاد ہے کہ اپنی سیاسی کیریئر کا فیصلہ کرے، ان لوگوں کے جانے سے عمران خان کی پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔‘
خیال رہے کہ فروری 2021 میں سابق وزیر قانون سلطان محمد خان کی سینیٹ الیکشن کے لیے پیسے لیتے ہوئے ایک مبینہ ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس کے بعد انہیں کابینہ سے نکال دیا گیا تھا۔
سلطان محمد خان سے قبل پشاور سے تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد فہیم نے بھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے،چمحمد فہیم کے مطابق ’پی ٹی آئی میں مزید 20 سے زائد ارکان پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں۔‘