وہ چھ تحائف جو عرب رہنماؤں نے ملکہ الزبتھ دوم کو پیش کیے
وہ چھ تحائف جو عرب رہنماؤں نے ملکہ الزبتھ دوم کو پیش کیے
ہفتہ 10 ستمبر 2022 8:25
آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے عرب دنیا کے کئی ممالک کے دورے کیے۔ دوروں کے دوران عرب رہنماؤں کی جانب سے اُن کو قیمتی تحائف پیش کیے گئے۔
عرب نیوز نے ملکہ کو دیے جانے والے تحائف کی تفصیل شیئر کی ہے۔
شاہ حماد
بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے 2013 میں رائل ونڈرز ہارس شو میں ملکہ الزبتھ دوم کو دو عربی نسل کے گھوڑے تحفے میں دیے تھے۔
سلطان قابوس
عمان کے سابق حکمران سلطان قابوس بن سعید نے ملکہ کو ایک گلدان پیش کیا تھا جس میں 21 قیراط سونے کا کام ہوا تھا۔ اس کے ساتھ ایک فیبرجے برانڈ کا خوبصورت کام سے آرستہ ’انڈا‘ بھی دیا۔ اس میں گولڈن گھوڑے لگے ہوئے تھے۔
شیخ خلیفہ
1985 میں قطر کے اس وقت کے حکمران شیخ خلیفہ بن حماد الثانی نے ملکہ کو ہیروں کا ایک ہار تحفہ کیا تھا جس میں دو بڑے بڑے روبی بھی تھے۔
شیخ راشد
1979 میں دبئی کے اس وقت کے حکمران شیخ راشد بن سعید المختوم نے ملکہ الزبتھ کو ہیروں اور قیمتی پتھر نیلم کا ہار، سونے کا اونٹ اور کھجور کے درختوں کا بنا ایک آرٹ کا نمونہ پیش کیا تھا۔
شاہ فیصل
1967 میں سعودی عرب کے شاہ فیصل نے برطانوی ملکہ کو 300 ہیروں پر مشتمل ہیروں کا ہار تحفہ دیا تھا۔ اس کا وزن 80 قیراط سے زیادہ تھا۔
شاہ فاروق
1947 میں مصر کے اس وقت کے شاہ فاروق نے تیسری صدی کا سونے کا ایک ہار ملکہ کو بطور تحفہ دیا تھا، اس ہار میں مصر کے قدیم ترین سکوں کو جوڑا گیا تھا۔