Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمد خان عوامی نیشنل پارٹی میں شامل

سلطان محمد خان نے ایمل ولی خان کی موجودگی میں اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا (فوٹو: اے این پی ٹوئٹر)
تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سلطان محمد خان عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
سلطان محمد خان نے سنیچر کو چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے ہمراہ ایک تقریب کے دوران اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے خاندان سمیت آج باضابطہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔‘
 ’اے این پی میں شمولیت میرے خاندان کے بزرگوں کی خواہش تھی، ہم کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کررہے بلکہ اپنے گھر واپس جارہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان کو جمہوری عمل کے ذریعے ہٹایا گیا، اب انہیں وزیراعظم ہاؤس کی یاد آرہی ہے۔‘
سلطان محمد خان کا کہنا تھا کہ ’عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نوجوانوں کے لیڈر ہیں۔‘
اس موقع پر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ’میں سلطان محمد خان اور ان کے خاندان کو اے این پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔‘
انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہاں الیکشنز ملتوی کرنا ٹھیک نہیں ہے۔‘
’ہم سب ضمنی انتخابات کے لیے تیار ہیں، اس حوالے سے اتحادیوں کو ہم سے پوچھنا چاہیے تھا۔‘

شیئر: