غیر ملکی کارکن اپنے پاسپورٹ کی ’نقل معلومات‘ خود کرا سکتا ہے؟
غیر ملکی کارکن اپنے پاسپورٹ کی ’نقل معلومات‘ خود کرا سکتا ہے؟
اتوار 11 ستمبر 2022 0:02
کارکن کی قانونی دستاویزات کی انجام دہی ’کفیل‘ کی ذمہ داری ہوتی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے قانون کے مطابق مملکت میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے سپانسرز کے ذمے کارکنوں کی دستاویزات مکمل رکھنے کی ذمہ داری ہوتی ہے جس میں کارکنوں کا اقامہ، ان کی سالانہ میڈیکل انشورنس، خروج وعودہ یا فائنل ایگزٹ ویزے کا اجرا ودیگر امور کی انجام دہی شامل ہے۔
ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹرپردریافت کیا ’ پاسپورٹ کی تجدید کرانے کے بعد نئے پاسپورٹ کی انٹری جوازات میں کرانے کےلیے دفتر سے رجوع کیا تو اہلکار کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی نقل معلومات کے کارکن نہیں کراسکتا، معلوم یہ کرنا ہے کہ جب میرا پاسپورٹ ہے تو اس کی انٹری کفیل کس طرح کرائے گا جبکہ میں نے اپنی اہلیہ کے پاسپورٹ کی نقل معلومات خود کرائی تھیں؟
اس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ ’غیرملکی کارکن کی قانونی دستاویزات اور اسی قسم کے معاملات کی انجام دہی کےلیے قانون کے مطابق سپانسر’کفیل‘ کی ذمہ داری ہوتی ہے‘۔
سپانسر اپنے ابشر یا مقیم پورٹل کے ذریعے کارکن کے پاسپورٹ کی انٹری جوازات کے سسٹم میں کرا سکتا ہے اس کے لیے جوازات کے دفترآنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔
واضح رہے سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے قانون کے مطابق قانون کے مطابق غیرملکی کارکن جوازات کے حوالے سے اپنے معاملات نمٹانے کے لیے براہ راست رجوع نہیں کرسکتے بلکہ ایسے تمام امورکی انجام دہی کےلیے کارکنوں کا کفیل یا اس کے مقرر کردہ نمائندے کو ہی اس امر کی اجازت ہوتی ہے کہ وہ اپنے زیر کفالت غیرملکیوں کے قانونی معاملات کو مکمل کریں۔
خیال رہے وہ غیر ملکی جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں انہیں اس بات کی اجازت ہوتی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے اقاموں کی تجدید یا دیگر معاملات کی انجام دہی کے لیے جوازات کے دفترسے رجوع کرسکتے ہیں۔
جہاں تک غیر ملکیوں کے اہل خانہ کے نئے پاسپورٹ کی انٹری جوازات کے سسٹم میں کرانے کا سوال ہے تواس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ’ کیونکہ غیرملکی کارکن اپنے اہل خانہ کا سپانسرہوتا ہے اس لیے اسے اس بات کی اجازت ہوتی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے اقامہ یا دیگرمعاملات کی انجام دہی کےلیے جوازات کے دفتر سے یا اپنے ابشر اکاونٹ سے براہ راست مکمل کرسکے‘۔
یاد رہے جوازات کے سسٹم میں ابشر کے ذریعے بعض امورجو خودکارطریقے سے مکمل نہیں ہوتے یا ان کی انجام دہی کےلیے انسانی مداخلت درکارہوتی ہے اس کے لیے ابشر اکاونٹ پر’تواصل‘ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
تواصل کے معنی ’رابطے‘ کے ہیں۔ اس سروس کے ذریعے وہ امورجنہیں مکمل کرانے کےلیے انسانی مداخلت درکارہوتی ہے کے تواصل کے ذریعے کرائے جاسکتے ہیں تاہم اس کے لازمی ہےکہ درست طریقے پرعمل کیاجائے۔
پاسپورٹ کی نقل معلومات کےلیے جو دستاویزات درکارہوتی ہیں ان میں پرانے اورنئے پاسپورٹ کی کے ساتھ اقامہ کی پی ڈی ایف فائل کو اپ لوڈ کیاجاتا ہے اس امر کا خیال رکھا جائے کہ ایک ہی فائل میں تمام دستاویزات اپ لوڈ کی جائیں۔