سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران سعودی ولی عہد اورجاپانی وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان سعودی، جاپانی وژن 2030 کے فریم ورک کے اندر تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا ہے۔