Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے عراقی رہنما عمار ال حکیم کی ملاقات

عراقی رہنما عمار ال حکیم بدھ کو سعودی عرب پہنچے تھے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے عراق کی تیار الحکمہ الوطنی (نیشنل وِزڈم موومنٹ) کے رہنما عمار ال حکیم نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عمار ال حکیم سعودی عرب کے دورے پر ہیں اور جمعے کو علی الصبح جدہ پہنچنے پر ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران سعودی عرب اور عراق کے تعلق، باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر معاملات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔
عمار ال حکیم بدھ کو سعودی عرب پہنچے تھے اور ان کا استقبال نائب وزیر خارجہ امور ولید ال خریجی نے کیا تھا۔
سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان اور عمار ال حکیم کی ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

شیئر: