Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کی خدمت کرنے والے اہلکاروں کےلیے خصوصی تقریب

خصوصی تقریب کا لوگو ’مبدعون‘ ( منفرد انداز میں کام کرنے والے) تھا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے زائرین کی خدمت کرنے والے سرکاری و نجی اداروں کے اہلکاروں کا اعزاز کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے منفرد خدمت گاروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس کا لوگو ’مبدعون‘ ( منفرد انداز میں کام کرنے والے) تھا۔ 
وزارت حج سرکاری اور نجی اداروں میں زائرین کی خدمت کے حوالے سے ’نئے پن ‘ سے کام لینے والوں کی حوصلہ افزائی کی پالیسی پر گامزن ہے' وزارت چاہتی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے اوران کے اہلکار حج اور عمرہ پر آنے والوں کی خدمت بہتر سے بہتر شکل میں انجام دیں' روایتی انداز سے ہٹ کر انفرادیت سے کام لیں۔ 
وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ عزت افزائی سعودی حکومت کی اس خواہش کا اظہار ہے کہ وہ حج، عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کے سفر کو یادگار بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ 
8 کمپنیوں کو مختلف شعبوں میں ایوارڈ دیے گئے۔ وزارت داخلہ کی ذمے داریوں میں جدت طرازی، صحت خدمات، آگہی، کھانے پینے کے انتظامات، ہجوم کو منظم کرنا، ٹرانسپورٹ اور قافلہ سازی، رہائش اور کباڑ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے  کا اہتمام شامل ہے۔ 
وزارت حج و عمرہ نے تین ایسی شخصیات کی عزت افزائی کی جنہوں نے حج اورعمرہ عمل کے دوران نئے کام کیے۔ 
یاد رہے کہ زائرین کو سہولیات فراہم کرنے والے 18 اداروں کو منفرد کمپنی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کا مقصد کمپنیوں کے درمیان مسابقت کے جذبے کو عام کرنا ہے۔ 

شیئر: