اردن میں چار منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک، 14 زخمی
اردن میں چار منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک، 14 زخمی
منگل 13 ستمبر 2022 20:33
ممکنہ طور پر زندہ افراد کو بحفاظت نکالنے کی کارروائی کی جا رہی ہے( فوٹو روئٹرز)
اردن کے دارلحکومت عمان میں منگل کو چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عمان کے اللویبدہ علاقے میں چار منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی۔ مکین ملبے تلے دب گئے۔ اردنی امدادی ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے نعشیں نکال لی ہیں۔
اردنی سیکیورٹی فورس کے ترجمان کرنل عامر السرطاوی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ’ ملبے سے ممکنہ طور پر زندہ افراد کو بحفاظت نکالنے کی کارروائی جاری ہے‘۔
اردنی وزیراعظم بشر الخصاونہ اور وزرا امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے جائے وقوعہ پہنچے ہوئے ہیں۔ حکومت نے عمارت گرنے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’عمارت منہدم ہونے سے کئی لوگ زخمی ہیں۔ بعض کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، انہیں آکسیجن فراہم کی جارہی ہے‘۔
عمارت گرنے کے حوالے سے ابھی کوئی واضح بات سامنے نہیں آسکی تاہم کہا جا رہا ہے کہ چار منزلہ عمارت خستہ حال تھی۔