Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے گوئٹے مالا کے ہم منصب کا رابطہ

 دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو گوئٹے مالا کے وزیر خارجہ ماریو بیکر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی  واقعات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: