پاکستان میں سپاٹیفائی پر کون سے گانے ٹرینڈ کر رہے ہیں؟
سمر ہائی انڈین نژاد کینیڈین سنگر اے پی ڈھلون کا نیا گانا ہے (فوٹو:سکرین گریب)
سپاٹیفائی دنیا میں میوزک سٹریمنگ کا مشہور پلیٹ فارم ہے جہاں لاکھوں افراد ہر لمحے نت نئے گانے سنتے ہیں۔
سپاٹیفائی پر ٹرینڈ کرنے والے گانے نہ صرف شائقین کا دن اچھا بناتے ہیں جبکہ سنگرز کو بھی فائدہ دیتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ جمعے کے روز سپاٹیفائی پر پاکستان میں کون سے گانے ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
کہانی سنو 2.0:
کہانی سنو 2.0 مئی 2022 میں ریلیز ہونا والا کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا ہے.
اس سے پہلے کیفی خلیل رواں سال کے کوک سٹوڈیو کے سیزن میں 'کناں یاری' جیسا بلاک بسٹر گانا بھی دے چکے ہیں۔
کہانی سنو 2.0 کو سپاٹیفائی پر اب تک 9 لاکھ 95 ہزار بار سنا جا چکا ہے۔
نشہ:
امر جلال گروپ اور فرید کوٹ کا گانا 'نشہ' سپاٹیفائی پر دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
نشہ گانا دو سال پہلے یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جسے 1 کروڑ 60 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔
نشہ گانا کو سپاٹیفائی پر 92 لاکھ مرتبہ سنا گیا ہے۔
دل:
رواں سال جولائی میں جان ابراہام اور ارجن کپور کی ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’اک وِلن‘ ریٹنز کا گانا دِل تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
بڑے پردے پر فلاپ ہونے والی اس فلم کا یہ ہٹ گانا سپاٹیفائی پر 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بار سنا گیا ہے۔
سمر ہائی:
سمر ہائی انڈین نژاد کینیڈین سنگر اے پی ڈھلون کا اگست میں ریلیز ہونے والا نیا گانا ہے جو سپاٹیفائی پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
'کہندی ہوندی سی' گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اے پی ڈھلون کا یہ گانا 2 کروڑ 31 لاکھ بار سپاٹیفائی پر سنا گیا ہے۔