Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروت بندرگاہ سے ایک ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

غیر قانونی شپمنٹ سوڈان کے راستے کویت بھیجی جا رہی تھی(فائل فوٹو عرب نیوز)
لبنان کی سیکیورٹی فورسز نے بیروت کی بندرگاہ پر منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سنیچر کو انگوروں کی شپمنٹ میں چھپائی گئی دس لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق لبنان کے وزیر داخلہ بسام مولوی نے بتایا کہ’ یہ غیر قانونی شپمنٹ سوڈان کے راستے کویت بھیجی جا رہی تھی۔  ’سمگلروں کا تعاقب‘ کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں‘۔
لبنانی حکام کا اصرار ہے کہ انہوں نےغیر قانونی تجارت سے نمٹنے کےلیے کوشیںیں تیزکردی ہیں جبکہ سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ملکوں نے منشیات  سمگلنگ کی کوششوں میں اضافے کے حوالے سے لبنان کو انتباہ جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ 2021  میں جدہ اسلامک پورٹ کے کسٹم حکام نے لبنان سے انار کی کھیپ میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی 5 ملین سے زیادہ  نشہ آور گولیاں ضبط کی تھیں۔
دمام کی کنگ عبد العزیز بندرگاہ پر بھی لبنان سے بھیجی گئی انار کی شپمنٹ میں چھپائی گئی ایمفیٹامائن گولیاں قبضے میں لی گئی تھیں۔
 ان بڑے واقعات کے بعد سعودی عرب نے منشیات کی روک تھام کے لیے لبنان سے درآمد ہونے والے پھل اور سبزیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ لبنان سے آنے والے تمام پھلوں اور سبزیوں کی درآمدات سعودی عرب میں داخل نہیں ہو سکیں گی اور نہ انہیں ہمسایہ ممالک میں ٹرانزٹ کیا جائے گا۔ 
سعودی حکام کے مطابق پچھلے چھ برسوں میں 600 ملین نشہ آور گولیاں لبنان سے سعودی عرب سمگل کرنے کی کوششیں کی جاچکی ہیں۔

شیئر: