سعودی شوری کے سربراہ کی مسقط میں اپنے ہم منصب سے ملاقات
سعودی شوری کے سربراہ کی مسقط میں اپنے ہم منصب سے ملاقات
پیر 19 ستمبر 2022 19:28
باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی صدر شوری شیخ ڈاکٹرعبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ نے پیر کو مسقط میں سلطنت عمان کی مجلس شوری کے صدر شیخ خالد بن ھلال المعولی سے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور سلطنت عمان کی باہمی دلچسپی کے متعدد امور کا جائزہ لیا۔
مختلف شعبوں خصوصا دونوں ملکوں کی مجالس شوری کے تعلقات زیر بحث آئے۔ ہر سطح پر مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے جی سی سی ممالک کی مجالس شوری اور قومی اسمبلیوں کے 16 ویں سیشن کے اجلاس کے ایجنڈے پر موجود امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری جنرل شوری و رکن پارلیمانی رابطہ کمیٹی محمد المطیری اور شوری کی متعدد کمیٹیوں کے ممبران ڈاکٹر ابراہیم النحاس، ڈاکٹر طارق الشمری، ڈاکٹر حسن آل مصلوم اور دونوں ممالک کی مجالس شوری کے متعدد عہددیدار بھی موجود تھے۔