Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کی بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں شرکت

شوریٰ کونسل کے سپیکر عبداللہ الشیخ وفد کی قیادت کر رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی شوریٰ کونسل کا وفد بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے 143 ویں اجلاس میں شریک ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کا 143 واں اجلاس میڈرڈ میں 179 ممالک کے پارلیمانی سپیکرز اور وفود کی موجودگی میں منعقد ہو رہا ہے۔
شوریٰ کونسل کے سپیکر عبداللہ الشیخ سعودی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
ہسپانوی بادشاہ نے افتتاحی تقریب میں شرکا کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ سیشن کے دوران پارلیمنٹس اپنے مقاصد حاصل کر لیں گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارلیمنٹس اتفاق رائے حاصل کریں گی اور ریاستوں کے درمیان تعاون میں اضافہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانوں کے لیے صحت کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا پوری دنیا میں سماجی اور معاشی زندگی کی بحالی کے لیے ایک انتہائی اہم قدم ہے۔ پارلیمانوں کا کام فیصلے لینے، معاہدے کرنے اوراتفاق رائے حاصل کرنے تک پھیلا ہوا ہے۔
سعودی شوریٰ کونسل کا وفد پائیدار ترقی، فنڈنگ، تجارت، جمہوریت، انسانی حقوق، امن و سلامتی اور اقوام متحدہ کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں حصہ لے رہا ہے۔ ایسے موضوعات بھی ہیں جو دوسرے ذیلی فورمز میں شامل کیے جائیں گے، جو میٹنگز کے موقع پر منعقد کیے جائیں گے۔

جنرل اسمبلی اورگورننگ کونسل کے اجلاس 30 نومبر تک جاری رہیں گے(فوٹو ایس پی اے)

سعودی شوریٰ کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد بن دخیل المطیری قومی پارلیمانوں کے سیکریٹری جنرلز کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے جن سے توقع ہے کہ اجلاس کے اختتام تک ایجنڈے میں شامل مسائل کو حل کرنے کے لیے فیصلوں تک پہنچ جائیں گے۔
پارلیمنٹیرینز جمہوریت کو درپیش موجودہ چیلنجز بشمول تقسیم پر قابو پانے اور کمیونٹی کی تعمیر پر تبادلہ خیال کریں گے۔
قائمہ اور ذیلی کمیٹیاں بڑھتے ہوئے پولرائزیشن اورسوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات کے پھیلاؤ سے متعلق اہم مسائل کو حل کرنے میں پارلیمنٹس کے کردار پر تبادلہ خیال کریں گی۔
جنرل اسمبلی اورگورننگ کونسل کے اجلاس 30 نومبر تک جاری رہیں گے۔

شیئر: