Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل آباد میں پب جی گیم اکاؤنٹس کی فروخت میں ملوث دو افراد گرفتار

گرفتار افراد کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے موبائل گیم ’پب جی‘ کے اکاؤنٹس بیچنے اور دھوکہ دہی پر دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
منگل کو ایف آئی اے کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملزمان حسن شاکر اور امیر حمزہ شکایت کنندہ افراد سے ’پب جی‘ اکاؤنٹس بیچنے کی غرض سے 8 لاکھ 20 ہزار روپے لیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’گرفتار افراد کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔‘
فیصل آباد شہر میں ہی ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ظہیر بابر نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔
ادارے کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور بلیک میلنگ میں بھی ملوث ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

شیئر: