پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی نئی کٹ نے لانچ کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس جرسی کو ’تھنڈر‘ کا نام دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، ٹی 20 سیریز کہاں لائیو دیکھی جا سکے گی؟Node ID: 701101
-
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز ’ورلڈ کپ کے لیے اہم‘Node ID: 701791
ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی مرکزی جرسی سبز رنگ کی ہے جس میں پیلے رنگ کی دھاریاں شامل ہیں جبکہ دوسری جرسی نیلے رنگ کی ہے جس میں سبز رنگ کی دھاریاں بنی ہوئی ہیں۔
ٹیم جرسی کو پیر کے روز پی سی بی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو کے ذریعے لانچ کیا۔
ویڈیو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، نسیم شاہ جبکہ پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز اور فاطمہ ثنا نئی جرسی میں نظر آرہے ہیں۔
Presenting the official Pakistan T20I Thunder Jersey'22
Order the official shirt now at https://t.co/A91XbZsSbJ#GreenThunder pic.twitter.com/BX5bdspqt1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 19, 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی پر قومی ٹیم کے مداحوں کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف مانی کہتے ہیں کہ ’یہ اچھی کِٹ ہے اور ٹیم اگر پرفارم اچھا کرے گی تو یہ مزید اچھی لگے گی، سب سے اہم ٹیم کا پرفارم کرنا ہے۔‘
It is a decent kit and will look alot better if team performs well in world cup which matters more than anything to be fair !!!
— Mani (@Manisays56) September 19, 2022
شان ٹیٹ (فین اکاؤںٹ) نے لکھا ہے کہ ’تھنڈر جرسی آگئی ہے، اب آسٹریلیا میں ہماری پیس بیٹری کی جانب سے تھنڈر بولٹس کا انتظار کریں۔‘
Thunder Jersey is arrived
Now wait for thunder bolt's in Australia from our pace battery. https://t.co/XgpePKwig0— Shaun Tait- (@shaun_tait32) September 19, 2022
صحافی سہیل عمران نے کہا کہ ’تھنڈر جرسی تو آگئی ہے اب ٹی20 ورلڈ کپ میں کارکردگی کے تھنڈر کے منتظر ہیں گڈ لک بوائز۔‘
تھنڈر جرسی تو آ گئی ہے اب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی کے تھنڈر کے منتظر ہیں گڈ لک بوائز #GreenThunder #ICCT20WorldCup2022 https://t.co/I9GCIGOgEa
— Sohail Imran (@sohailimrangeo) September 19, 2022
غلام حیدر لکھتے ہیں کہ ’لوگ جو بھی کہیں لیکن یہ جرسی اچھی ہے۔‘
Don't matter what people say but this is good jersey
—(@ghulam___haider) September 19, 2022